تازہ ترین

چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیرافسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کےتوسط سے فیصلہ چیلنج کیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکی تعیناتی قوانین کے مطابق کی گئی۔ نادرا کا ڈیٹا لیک ہونے پر وفاقی حکومت نے قوانین کے تحت نئی تعیناتی کی۔

وفاق نے اپیل میں مؤقف اپنایا کہ سلیکشن کمیٹی نے چھ امیدواروں میں سے میرٹ کے مطابق تعیناتی کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نئی تعیناتی کے قوانین میں ترمیم کی توثیق کی۔

اپیل میں کہا گیا کہ تعیناتی رولزکے سیکشن سات کو سنگل بنچ نے کالعدم قرارنہیں دیا۔ سیکشن سات کی موجودگی میں چئیرمین نادرا کو عہدے سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

وفاق کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت چئیرمین لیفٹنینٹ جنرل منیرافسر کو عہدے پربحال کرنے کا حکم دے۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔