تازہ ترین

وزیراعلی پنجاب کا 3200 نون لیگ کو سپورٹ کرنے والے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےنون لیگ کو سپورٹ کرنے والے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے اور جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست جمع کروانے کیلیے صحافیوں کے بارے تمام معلومات حاصل کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔

ممبران لاہورپریس کلب کے ساتھ ساتھ دیگرصحافی بھی درخواست دےسکیں گے اور سوشل میڈیا پر نون لیگ کو سپورٹ کرنے والے صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی، اگلے2تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائیگا۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔