تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔ اوپیک کی 2025 میں آئل کی طلب میں کمی کی پیشگوئی کے باعث برینٹ آئل دسمبر 2021 کی کم ترین سطح تک گرگیا۔

برینٹ آئل 2.70 ڈالر سستا ہو کر 69 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے۔ امریکی خام تیل 2.85 ڈالر سستا ہو کر 65.82 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی کی شرح مزیدکم ہوجائے گی۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔