تازہ ترین

برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد ایکس پر پابندی عائد

برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل میں 22 ملین سے زائد ایکس کے صارفین موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے پلیٹ فارم پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ، مسک نے اس مقصد کے لئے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایلون مسک کے انکار کے بعد برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ ملک بھر میں فوری طور پر ایکس کی سروسز مکمل بند کر دی جائیں ۔

برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس کی سروسز بند کرنے کے لئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا گیا۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔