عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ١٩٠ ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج دوسری مرتبہ مؤخر ہوگیا، اب فیصلہ جنوری کو سنایا جائے گا۔ خفیہ ذرائع کے مطابق ١٣ جنوری کو بھی فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔ ١٩٠ ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ امریکی صدر کی حلف برداری سے منسلک ہے اسی لئے اسٹیبلشمنٹ کوئی حتمی فیصلہ لینے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہی۔
عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا ،وکیل پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہےکہ کورٹ سٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا آج رخصت پر ہیں۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔