تازہ ترین

ایپل نے آئی پیڈ منی متعارف کروا دیا گیا، پاکستان میں قیمت کیا ہے؟

ٹیکنالوجی نیوز کی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے 2021 میں لانچ کئے گئے سب سے چھوٹے ٹیبلٹ کا نیا ورژن ’ آئی پیڈ منی ‘ متعارف کر وا دیا ہے جس کے بارے کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ گزشتہ ماڈل سے 30 فیصد زیادہ طاقتور ہے۔

کمپنی کی جانب سے 2023 میں لانچ کئے گئے آئی فون 15 پرو میں دیا جانا والا پروسیسر آئی پیڈ میں بھی دیا گیا ہے۔ 8.3 انچ کا ڈسپلے رکھنے والے آئی پیڈ کو ایپل پینسل پرو سورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ صارفین کو 128 جی بی اسٹوریج بھی دستیاب ہوگئی۔

ٹیبلیٹ کے فرنٹ اور بیک پر 12، 12 میگا پکسل کے کیمرے ہیں اور وائی فائی 6 ای چپ اور یو ایس بی سی پورٹ پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔ کمپنی کے مطابق آئی پیڈ منی کی پاکستان میں قیمت تقریبا 138,960 روپے سے شروع ہوگی اور یہ 23 اکتوبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔