تازہ ترین

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دیدی

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں اور 36 گیندوں سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 316 رنز کا ہدف 44 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں ٹرویس ہیڈ 154 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔

جبکہ سٹیون سمتھ اور کیمرون گرین نے 32 ، 32 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ مارنس لبوشین 7 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اوپننگ پر آنے والے مچل مارش 10 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے جس میں بین ڈکٹ 95 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے لیکن سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ، ول جیکس نے 62 رنز کی اننگ کھیلی ، ہیری بروک 39 ، جیکب 35 ، جیمی سمتھ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔