تازہ ترین

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

نائب امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر کافی سارے شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔

امریکا کی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے پیچھے جانے کا حق ہے۔ کملا نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکی ہوں کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا اہم ذمہ داری ہے۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی ضرورت ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدہ اب ہوجانا چاہیے۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔