تازہ ترین

محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

قومی ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

بول نیوز کے مطابق پی سی بی نے کپتانی سمیت دیگر فیصلوں کے لیے 22 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن ، ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی اور دیگر تمام کوچز اور بورڈ آفیشلز شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں مشاورت اور کوچز کا اتفاق ہونے پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔ حال ہی میں پنڈی ٹیسٹ میں شرم ناک شکست پر یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔