مزید پڑھیں

فل نائٹ کی نیٹ ورتھ اور زندگی سے متعلق کچھ اہم معلومات

- Advertisement -

فل نائٹ 24 فروری 1938 کو پیدا ہوۓ، فلپ “فل” ہیمپسن نائٹ ایک امریکی بزنس میگنیٹ اور اوریگون سے تعلق رکھنے والا ایک ہمدار انسان ہے۔ نائٹ نائکی کمپنی کے شریک بانی اور موجودہ چیئرمین ایمریٹس ہیں اور اس سے قبل کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او تھے۔ وہ اسٹاپ موشن فلم پروڈکشن کمپنی ’لائکا‘ کے مالک بھی ہیں۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق نائٹ کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں 28ویں نمبر پر ہوتا ہے۔ اس پوسٹ میں ہم فل نائٹ کی نیٹ ورتھ اور زندگی سے متعلق کچھ اہم حقائق پر بات کریں گے۔

ابتدائی زندگی

فلپ ہیمپسن نائٹ 24 فروری 1938 کو پورٹ لینڈ، اوریگون میں پیدا ہوئے۔ نائٹ پہلے وکیل تھے جو بعد میں پبلشر بن گئے، نائٹ کے والد کا نام بل نائٹ اور والدہ لٹا نائٹ ہے، وہ پورٹلینڈ میں پلا بڑھا اور کلیولینڈ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ فلپ رات کی شفٹ میں کھیلوں کے اسکور کو ٹیبل کرنے کا کام کرتا تھا اور ہر صبح وہ پورے سات میل کا سفر پیدل طے کر گھر جاتا تھا۔ فلپ نے دن رات محنت کے ساتھ یونیورسٹی آف اوریگون میں اپنی تعلیم جاری رکھی اور بزنس میں گریجویشن مکمل کی۔ اسی سال، نائٹ نے اپنا آرمی ریزرو کمیشن بھی حاصل کیا کیونکہ وہ ایک ممتاز فوجی گریجویٹ تھے۔

کیریئر کو آغاز

فلپ ہیمپسن نائٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ کے طور پر کیا، سب سے پہلے کوپرز اور لائبرینڈ کے ساتھ، پھر واٹر ہاؤس اور اس کے بعد وہ پورٹلینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں اکاؤنٹنگ کے پروفیسر بن گئے۔ یونیورسٹی آف اوریگون سے گریجویشن کرنے کے بعد نائٹ فوج میں بھرتی ہو گئے اور ایک سال ڈیوٹی پر خدمات انجام دیں۔

اس کے بعد اس نے اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس میں داخلہ لیا، جہاں، اپنی چھوٹی کاروباری کلاس کے لیے، نائٹ نے ایک پیپر تیار کیا اور جاپانی اسپورٹس شوز اینڈ جرمن اسپورٹس شوز کو کہا کہ کیا آپ یہ جوڑا ڈیزائن کر سکتے ہیں؟ اس جوڑے کو تیار ہونے میں ایک سال لگ گیا، یہاں فلپ نے جوتے فروخت کرنے کے سفر کا آغاز کیا، فلپ کی خواہش تھی کہ وہ اعلیٰ معیار کے اور کم قیمت جوتے امریکی مارکیٹ میں پیش کرے۔

فلپ جوتوں کے کاروبار میں کامیاب ہوۓ اور انہوں نے اپنی جوتوں کی کمپنی نائکی کی بنیاد رکھی، اور دیکھتے ہی دیکھتے نائکی نے اپنے بہترین معیار، خوبصورت اور منفرد ڈیزائنز سے دنیا میں مقبولیت حاصل کر لی اورآج، نائکی کا سووش لوگو، اب دنیا کے طاقتور ترین لوگو میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

فل نائٹ کی نیٹ ورتھ

فل نائٹ کا شمار کاروباری دنیا کا با اثر افراد میں ہوتا ہے، وہ نائکی کے شریک بانی ہیں، جو آج دنیا کے سب سے مشہور لوگو اور برانڈ میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق نائٹ کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں 28ویں نمبر پر ہوتا ہے۔ رواں سال 2020 تک، فل نائٹ کی مجموعی مالیت تقریبا 40 بلین ڈالر ہے۔

- Advertisement -
سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا ٹروتھ سوشل پاکستان کی بانی ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے ٹروتھ سوشل پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ ٹروتھ سوشل ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والا پاکستان کا پہلا معلوماتی اور حقیقت پر مبنی بلاگ میں سے ایک بن رہا ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔
spot_img