تازہ ترین

سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں الیکشن کمیشن کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نشان سے محرومی کسی سیاسی جماعت کے حقوق ختم نہیں کرتی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے، انتخابات میں نشستیں بھی حاصل کیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کا حکمنامہ ماننے سے انکار کرنے کا اشارہ دیتے ہوۓ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون آئینی اصلاحاتی پیکج وفاقی کابینہ میں پیش کریں گے اور کابینہ کو مجوزہ آئینی ترامیم پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں آئینی ترامیم کے لیے قانون سازی کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترامیم کے لیے بل سینٹ اور قومی اسمبلی میں لائے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 11 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوگا۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔