تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا اشارہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ رجیم چینج کی اصطلاح کو سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا، لیکن اگر ایرانی حکومتایران کو عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر رجیم چینج کیوں نہ ہو۔

صدر نے رجیم چینج کے بارے مزیدکہا ہمارے حملے ایران میں بہت درست اورہدف پرتھے، ایرانی جوہری تنصیبات کو بڑا نقصان سطح زمین میں بہت گہرائی میں ہوا،ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا،کارروائی کے بعد بی ٹوبمبار طیارے میزوری میں لینڈ کرگئے،امریکا نے ایران کےہاتھ سے بم چھین لیا،اگر تہران بم بنالیتا تو استعمال بھی کرتا۔

دوسری جانب سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔

اگر ایران نے حقیقت میں امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا تو خطے میں حالات بہت کشیدہ ہو سکتے ہیں جو دونوں ممالک کے علاوہ دوسرے ملکوں کےلیے بھی خطرے ناک ثابت ہوں گے. اس لیے اسلامی ممالک کو چاہے کہ وہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں۔

سمیرا خان
سمیرا خان
سمیرا بول نیوز پاکستان پر لکھاری ہیں۔ سمیرا گزشتہ 2 سالوں سے بول نیوز پر کام کر رہی ہیں اور سیلف ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ بول نیوز دنیا کا سب سے بڑا نیوز چینل ہے۔ سمیرا سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہیں، اس لیے آپ ان کو صرف ٹوٹر پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔