تازہ ترین

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ بھارتی ویب سائٹس نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش آج اتوار 8 ستمبر کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔

جوڑی کے مداحوں کو کئی ماہ سے دیپیکا اور رنویر کے والدین بننے کا بے صبری سے انتظار تھا، اب انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کررہے ہیں۔ دیپیکا نے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں اپنے نومولود کا استقبال کیا۔

سحرش نایاب
سحرش نایابhttps://truthsocial.pk/
سحرش بول نیوز کی سینئر رپورٹر ہیں، جو ماس کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سماء، جیو، اور آج نیوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور سیاسی خبروں اور معیشت کے عروج و زوال پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جب رپورٹنگ نہیں کر رہی ہوتیں، تو انہیں اکثر بلاگنگ، مطالعہ، اور نئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پایا جا سکتا ہے۔